- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
معروف فلمساز کرن جوہر نے شادی کرلی
ممبئی: معروف ہدایتکار کرن جوہر نے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرماشو‘‘ کے سیٹ پر شادی کرلی۔
ہدایتکار کرن جوہر کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری اورفلمسازی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور کرن جوہر چھوٹی اسکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھا چکے ہیں جب کہ معروف فلمسازاب تک زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکے ہیں جس کے باوجود بھی کنوارے ہیں لیکن کرن جوہر نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
کرن جوہر مشہور کامیڈی شو ’’دی کپل شرماشو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں سیٹ پر ہی انہوں نے’’ سنتوش‘‘ کا کردار کرنے والے کیکوشردھا کو مالا پہنا کرشادی رچالی جب کہ شو کے سیٹ پر ہی شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں جس میں شو کی پوری کاسٹ نے حصہ لیا تاہم ہدایتکار کی شادی حقیقی نہیں بلکہ شو کے اسکرپٹ کا حصہ تھی جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرلی ہے جس کی کامیابی کی خوشی میں ہدایتکار نے شو میں شرکت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔