آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر

ویب ڈیسک  منگل 22 نومبر 2016
ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں ان دنوں رینجرز کی حراست میں ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں ان دنوں رینجرز کی حراست میں ہیں۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آصف زرداری کے قریبی دوست اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو پیپلزپارٹی کراچی کا صدر مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے دیا ہے اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا ہے۔ چیرمین پی پی نے سینیٹر سعید غنی کو جنرل سیکریٹری جب کہ شہلا رضا کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں ان دنوں رینجرز کی حراست میں ہیں جب کہ ان کے خلاف نیب کی جانب سے کرپشن کے ریفرنس بھی دائر کیے جاچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔