عینی شاہدین ومحکمہ صحت کے اہلکارتفتیش میں تعاون سے گریزاں

فی الحال تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے،تحقیقاتی افسرکی ایکسپریس سے گفتگو


Staff Reporter December 20, 2012
فی الحال تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے،تحقیقاتی افسرکی ایکسپریس سے گفتگو فوٹو: فائل

انسدادپولیو مہم کی ورکرز پرحملے کی تحقیقات کے سلسلے میں عینی شاہدین،اہل محلہ اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے تفتیشی ٹیموں سے تعاون کرنے سے انکارکردیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی گولیوں کے خالی خول تجزیے کیلیے فارنرنسک لیبارٹری بجھوادیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کی ورکرزپرحملے کی تحقیقات کے سلسلے میں تفتیشی ٹیموں کومشکلات کاسامناکرناہے۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹرسلمان عباسی نے ایکسپریس کو بتایا کہ قتل کے واقعے کی تحقیقات میں کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اورنہ کوئی کوئی ملزم گرفتار کیاگیاہے۔اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑے11طوری بنگش پولیس چوکی کے علاقے راجاتنویر کالونی میں فائرنگ کر کے قتل کی جانے والی انسداد پولیو مہیم کی رضا کار اور ایریا انچارج نسیم اختر کے قتل کا مقدمہ218/12 اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کر لیاگیاہے۔

10

مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر سکندر ذوالقرنین نے ایکسپریس کوبتایاکہ پولیس نے نسیم اختر کے قتل کے سلسلے میں کئی مقامات پرچھاپے مارے ہیں اورکئی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔موچکو تھانے کے علاقے اتحاد ٹائون محمد خان کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی انسداد پولیو مہم کی رضا کارکنیز زوجہ خادم کے رشتہ دار میت آبائی گائون لے گئے جس کی وجہ سے پولیس کا فل الحال ورثا سے رابطہ نہیں۔