پاکستان سمیت کئی ممالک میں دانتوں کا علاج مہنگا ہے ڈاکٹر ظفراللہ

ڈائو یونیورسٹی کے کا لجزمعقول معاوضے میں علاج مہیا کررہے ہیں،سمپوزیم سے مقررین کاخطاب


Staff Reporter December 22, 2012
ڈائو یونیورسٹی کے تحت ڈینٹل کالج میں دندان سازی کا شعبہ بہت ہی معقول معاوضے میں علاج مہیا کررہا ہے. فوٹو: فائل

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے صدرپروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں دانتوں کا علاج مہنگا ہے جو کہ ہر ایک کی پہنچ سے باہر ہے۔

ڈائو یونیورسٹی کے تحت ڈینٹل کالج میں دندان سازی کا شعبہ بہت ہی معقول معاوضے میں علاج مہیا کررہا ہے، یہ بات انھوں نے ڈائو یونیورسٹی کے تحت منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمیداورپرووائس چانسلر پروفیسرعمرفاروق نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر مسعود حمید نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینٹل کالجوں کے قیام کا مقصد ملحقہ علاقوں میںدانتوں سے متعلق فوری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانااور ملک میں دانتوں کے معیاری ڈاکٹروں کے تعداد میں اضافہ کرنا ہے، پروفیسر عمر فاروق نے یونیورسٹی کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے40 سے زائد انسٹی ٹیوٹ طبی ماہرین کو تربیت اور معاونت فراہم کررہے ہیں۔