کوئٹہ:
بلوچستان سے ملک کے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہی، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوئی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے باعث عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس 7 ستمبر سے معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔