چنیوٹ میں سنگدل باپ نے 5 بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  منگل 6 دسمبر 2016
بچے قتل کرکے خود کشی کرنے والا سنگدل باپ حساس ادارے کا ملازم یے، پولیس: فوٹو: فائل

بچے قتل کرکے خود کشی کرنے والا سنگدل باپ حساس ادارے کا ملازم یے، پولیس: فوٹو: فائل

چنیوٹ: تھانا محمد والا میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چنیوٹ میں تھانا محمد والا میں محمد حسین نے دل برداشتہ ہوکر آج صبح اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کرقتل کردیا جب کہ خود بھی گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی، مقتول بچوں میں 8 سالہ اقرا، 6 سالہ وقاص ،5 سالہ شہزاد، 3 سالہ عثمان اورایک سالہ رضوان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچے قتل کرکے خود کشی کرنے والا سنگدل باپ حساس ادارے کا ملازم تھا، گھریلو مسائل کے باعث ملزم محمد حسین کی بیوی 8 ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔