شرمیلا ٹیگور اور سوہا نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونگی

سوہا علی کو اپنے بھائی کی طرح ماں کے ساتھ کام کرنے کا کافی عرصے سے شوق تھا۔


Net News/Net News December 23, 2012
ماں کے ساتھ کام کرنے کی عرصہ سے تمنا تھی، سوہا علی خان۔ فوٹو : فائل

ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نئی فلم میں اپنی بیٹی سوہا علی خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گی ۔

بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ کہ عرصہ پہلے اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے بیٹے سیف علی خان کے ساتھ کام کیا اور سوہا علی کو اپنے بھائی کی طرح ماں کے ساتھ کام کرنے کا اس عرصے سے ہی شوق تھا چنانچہ اب اداکارہ سوہا کا یہ شوق اب نئی فلم ''لائف گوز آن ''میں پورا ہونے جارہا ہے ۔سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ ماں کے ساتھ کام کرنے کی عرصہ سے تمنا تھی اور یہ کام اب ہونے جارہا ہے مجھے اس پر دلی خوشی اور تسکین ملی ہے ۔میرے سامنے میری ماں جو کہ میری آئیڈیل اداکارہ بھی ہیں میرے ساتھ نئی فلم میں کام کریں گی ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلم کی طرح ماضی میں کبھی ماں کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی تھی۔

مقبول خبریں