غیرملکی خبررساں اداروں نے پاک بھارت سیریز کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

بھارتی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں شائقین انگلینڈ کے بھارت سے میچز کی تصاویر دیکھنے سے محروم رہے۔


Sports Desk December 23, 2012
بھارتی بورڈ نے فوٹو جرنلزم سے وابستہ بعض ایجنسیز کے کوریج پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز میں سخت میڈیا پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پر غیرملکی خبررساں اداروں نے انگلینڈ کی طرح گرین شرٹس کے ٹور کے بھی بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔ نیوز میڈیا کولیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اینڈریو موگیر کا کہنا ہے کہ بھارتی پالیسی آزادی صحافت کیخلاف ہے، اسکی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں شائقین انگلینڈ کے بھارت سے میچز کی تصاویر دیکھنے سے محروم رہے،اب پوری دنیا پاک بھارت سیریز کی منتظر مگر بدقسمتی سے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز کو اس کا بائیکاٹ بھی جاری رکھنا پڑیگا۔ یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے فوٹو جرنلزم سے وابستہ بعض ایجنسیز کے کوریج پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مقبول خبریں