بلدیاتی نظام کے خلاف مسلم لیگ ن کا احتجاجی مظاہرہ

کالا قانون نافذ کرکے سندھ کو تقسیم کرنے کی ایک منظم سازش کی گئی،غفار سومرو


Numainda Express December 24, 2012
سندھ کے عوام نے اس سندھ دشمن نظام کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج کر کے اپنا فیصلہ دے دیا ہے. فوٹو: فائل

بلدیاتی نظام کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں شریک افراد نے بینرز اٹھا کر حکومت سندھ اور نئے نظام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر غفار سومرو و دیگر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اقتدارکو طول دینے اور اتحادی جماعت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلیے سندھ میں کالا قانون نافذ کر کے سندھ کو تقسیم کرنے کی ایک منظم سازش کی ہے۔

02

لیکن سندھ کے عوام نے اس سندھ دشمن نظام کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج کر کے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ انہیں یہ نظام کسی صورت میں منظور نہیں اور وہ یہاں دو نظام نہیں چلنے دیں گے چاہے اس کے لیے انہیں کسی بھی قسم کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے، انھوں نے کہا کہ سندھ ایک صوبہ نہیں بلکہ ایک وحدت ہے اور صوبے میں صرف ایک ہی نظام نافذ ہونا چاہیے،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں عوام کی امنگوںکے مطابق بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے۔

مقبول خبریں