پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان کوئی خفیہ سمجھوتہ نہیں ہوا

ن لیگ آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کریگی، لیاقت جتوئی۔


Staff Reporter December 24, 2012
نوازشریف نے سندھ میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی. فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی نے کہاہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کامنصوبہ تیار کرلیا۔

اس منصوبے کے تحت وزرا اور رہنماؤں کے رشتے داروں کو پولیس اور دیگر انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے، اب تک سندھ میں پولیس اور انتظامی عہدوں پر پیپلزپارٹی کے منظور نظر18 افسران کو تعینات کردیا گیا ہے، پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان کوئی خفیہ سمجھوتہ نہیںہوا ، ن لیگ آئندہ عام انتخا با ت میں پو رے ملک سے بھا ری اکثر یت سے کامیابی حاصل کریگی، ن لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف نے سندھ میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے میری سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی سندھ میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے، آئندہ انتخابات کی تیاریوں، انتخابی مہم اور دیگر پارٹی امور کی نگرانی کرے گی، ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی نے اتوارکواپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے سیکریٹری جنرل سلیم ضیا،سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔

07

لیاقت جتو ئی نے کہا کہ سندھ میں حکمر انوں کی ایما پر بیو رو کر یسی نے عا م انتخا بات سے قبل ہی صو بے بھر کے پو لنگ اسٹیشنوں کو تبد یل کرنا شرو ع کر دیا ہے، چیف الیکشن کمشنر اس عمل کا فوری نو ٹس لیں، انھوںنے کہا کہ کر اچی میں سپریم کورٹ کی ہد ایت پر از سر نو حلقہ بندیاں کی جائیں تو پتہ چل جائے گا کس کے پا س کتنی اکثر یت ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نو از آئندہ انتخا با ت میں سندھ بھر میں اپنے امید وار کھڑے کر یگی، ایک سوال کے جو اب میں لیا قت جتو ئی نے کہا کہ نواز شر یف اور مسلم لیگ ہم خیا ل کے درمیان مذا کر ات مکمل ہو چکے ہیں جلد اہم ا علا ن کیا جا ئے گا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سیکریٹری سلیم ضیانے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں عوام ضرور واپس لائیںگے، مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیا، لیاقت جتوئی، علی اکبر گجر اور دیگر نے خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔