’چائے والا‘ ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2016
فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے، فوٹو : فائل

فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے، فوٹو : فائل

لندن: سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے مشہور ہونے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک تصویر سے سماجی رابطے کی سائٹ پر دھوم مچانے والا اسلام آباد کا ارشد خان ’چائے والا ‘ بھی شامل ہے۔ فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے جب کہ ارشد خان اس فہرست میں 31 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ خان بھی ’’چائے والا‘‘ ارشد خان کے مداح نکلے

’چائے والا‘ کے نام سے سماجی رابطے کی سائٹ پر شہرت پانے والے ارشد خان اب نہ صرف ماڈلنگ کرتے ہیں بلکہ ایک میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئے ہیں، صرف یہی نہیں ارشد خان کا جہاں پاکستان بھر میں چرچا رہا وہیں بھارت میں بھی ان کی خوبصورتی کے گن گائے گئے اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ارشد خان کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔