نئی فلموں پر کام جاری رکھوں گی پوجا بھٹ

نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے


Net News December 26, 2012
اب کوئی پارٹنر نہ بھی ملے تو بھی ان فلموں پر کام ہوگا، پوجا بھٹ فوٹو : فائل

فلمساز و اداکار پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ نئی فلم پر کام جاری رکھوں گی۔

انھوں نے بتایا کہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ فلمسازی کا تجربہ اچھا رہا ہے اور اس سلسلے کو اب آگے بڑھانا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ساتھی فلمساز کی وفات کے بعد بھی دو فلموں کی میکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

4

انھوں نے کہا کہ فلم''جسم تھری ''سمیت دونوں فلموں پر کام کررہی ہوں اور ان فلموں کے منصوبے آگے بڑھیں گے، ان کو روکا نہیں جائے گا۔ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ اب کوئی پارٹنر نہ بھی ملے تو بھی ان فلموں پر کام ہوگا۔ بالی ووڈ میں اپنے پراجیکٹس کو بند نہیں کرسکتی ،نئی فلموں پر کام جاری رکھا جائے گا۔

مقبول خبریں