حفیظ اور شعیب نے چوتھی وکٹ کیلیے بڑی شراکت کا ملکی ریکارڈ بنادیا

بھارت کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی


Sports Desk December 26, 2012
بھارت کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ فوٹو: فائل

بھارت کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 میں حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان 106 رنز پاکستان کی چوتھی وکٹ کیلیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

یہ حفیظ کی ٹوئنٹی 20 میں تیسری جبکہ زمبابوے کے سواکسی ٹیم کے خلاف پہلی ففٹی ہے۔ شعیب ملک کے ناقابل شکست 57 رنز اس طرز میں ان کی کیریئر بہترین اننگز بنی۔