جرمن فٹبالر فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے

ڈیفینڈر اوران کے انکل کی سرجری کردی گئی ہے دونوں خطرے سے باہر ہیں۔


Sports Desk December 22, 2016
ڈیفینڈر اوران کے انکل کی سرجری کردی گئی ہے دونوں خطرے سے باہر ہیں ۔ فوٹو انٹرنیٹ

جرمن فٹبال کلب ڈائنامو ڈریسڈین کے ڈیفینڈر مارس واچس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جب کہ ان کی آنٹی جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔

ویزبیڈین میں 21 سالہ مارس اپنی آنٹی اور انکل کے ساتھ ان کے کیبن میں موجود تھے کہ اچانک ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے انکی آنٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ مارس اور ان کے انکل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، ڈیفینڈر اوران کے انکل کی سرجری کردی گئی ہے دونوں خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کو 2 مشتبہ افراد کی تلاش ہے جب کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔