گوادربس فائرنگ9افرادکی میتیں گھروں میں پہنچنے پرکہرام

9افراد کی میتوں کو ایدھی موبائل میت سرد خانہ کے ذریعے کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا.


Numainda Express December 26, 2012
9افراد کی میتوں کو ایدھی موبائل میت سرد خانہ کے ذریعے کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا. فوٹو : فائل

گوادربس فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونیوالے پنجاب کے مختلف شہروں کے رہائشی 9افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

اس موقع پر ورثا دھاڑیں مار کر روتے رہے اور ملزموں کو بددعائیں دیتے رہے۔ 9افراد کی میتوں کو ایدھی موبائل میت سرد خانہ کے ذریعے کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا جہاں سے تمام میتوں کو آبائی علاقوں میں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ریاض ولد علی محمد(منڈی بہائوالدین)، ولید رضا ولد نیامت علی(شیخوپورہ)، شبیر احمد ولد خورشید احمد (شیخوپورہ)، صفدر حسین ولد بشیر احمد (گوجرانوالہ)، ذوالفقار علی ولد شیر محمد(شیخوپورہ)، سلمان آصف ولد محمد آصف (گوجرانوالہ)، محمد وقاص ولد ملک نواز(وزیر آباد)، شمس الدین ولد ارشاد(وزیرآباد)، محمد عابد ولد عبداللہ (شیخوپورہ) شامل ہیں۔ گھروں میں لاشیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔