ملک بھر میں بارش کیلئے ایوان صدر میں نمازاستسقا کی ادائیگی

صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں ادا کی گئی نماز استسقا میں شرکت کی۔


ویب ڈیسک December 26, 2016
علما ابررحمت کیلئے کل نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کرائیں کل میں بھی اسلام آباد کےاجتماع میں شریک ہوں گا، ممنون حسین ۔ فوٹو این این آئی

HYDERABAD: صدر مملکت ممنون حسین کی اپیل پر ملک میں بارش کے لئے ایوان صدر میں نماز استسقا ادا کی گئی۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی سے نجات کے لئے ایوان صدر میں نماز ظہر کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی جس میں صدر ممنون حسین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور ایوان صدر کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ نماز استسقا میں ملک میں اپنے گناہوں سے توبہ طلب کرتے ہوئے ملک بھر میں رحمت کی بارش کے لئے دعا کی گئی۔ اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں نماز استسقا ادا کی گئی۔

گزشتہ روز صدر ممنون حسین نے رواں سال ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ نمازاستسقا ادا کریں اوراللہ کے حضور بارش کے لئے دعا کریں۔ صدر ممنون حسین نے علما کرام سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقا کے اجتماعات کی امامت کریں اور ملک سے خشک سالی کے خاتمے اور ابر رحمت کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں۔