باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ’’گیری‘‘ نے وکٹ گرا کر خوب داد سمیٹی

ناتھن لیون نے سمیع اسلم کو کیچ آؤٹ کراتا تو گراؤنڈ میں نائس گیری کی صدائیں بلند ہو گئیں


Sports Desk December 26, 2016
ناتھن لیون نے سمیع اسلم کو کیچ آؤٹ کراتا تو گراؤنڈ میں نائس گیری کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

ISLAMABAD: باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون عرف گیری نے وکٹ گراکر خوب داد سمیٹی۔

گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اس کو ایک نعرے کی شکل میں ایک ساتھ ادا کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی مہم شروع ہوئی تھی۔ پیر کو میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز ناتھن لیون بولنگ کیلیے آئے تو تماشائیوں کی بڑی تعداد نے ''نائس گیری'' کی صدائیں فضا میں بلند کرنا شروع کردیں۔ اسپنر نے بھی ان کو مایوس نہیں کیا اور تیسری ہی گیند پر سمیع اسلم کو سلپ میں سٹیون سمتھ کا کیچ بنوادیا۔

شورشرابے میں ورلڈ ریکارڈ تو قائم نہیں ہوا لیکن آسٹریلوی کرکٹ میں حیران کن انٹریز دینے والے سپنر کے پرستاروں کی تعداد میں چند ہزار کا اضافہ ضرور ہوگیا۔ وکٹ کیپر میتھیوویڈ ان کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے ''نائس گیری،نائس گیری '' چلاتے رہتے ہیں۔