سیف علی خان نے عامر خان کو غیر معمولی اداکار قرار دیدیا

اپنی زندگی میں دنگل سے اچھی کوئی فلم نہیں دیکھی، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک December 28, 2016
اپنی زندگی میں دنگل سے اچھی کوئی فلم نہیں دیکھی، بالی ووڈ اسٹار، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بہترین اداکاری کے سب ہی متعرف ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کی کامیابی نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اب سیف علی خان نے بھی عامر خان کو غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل اداکار قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کو دیکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے اچھی فلم نہیں دیکھی۔ انہوں نے عامر خان کو ایک غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پسند بہت اچھی ہے اور پورا ملک پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکا تھا کہ فلم دنگل بہت ہی شاندار ہو گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عامر خان کی دنگل 3 روز میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل

کرینہ کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر ہیں اور انہوں نے دنگل نہیں دیکھی، میں اپنے دوست اور ڈرائیور کے ہمراہ فلم دیکھنے آیا اور فلم سب کو بہت پسند آئی۔ اس کے علاوہ سیف علی خان نے سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان ان دنوں بچے کی پیدائش کے باعث چھٹیوں پر ہیں اور وہ جنوری میں ہدایتکار راجا کرشنا مینن کی فلم ''شیف'' کی شوٹنگ دوبارہ سے شروع کریں گے۔