حیدرآباد میں لوٹ مار کی وارداتیں مزاحمت پر نوجوان زخمی

مسلح افراد مختلف علاقوں سے لاکھوں کی نقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑے


Numainda Express December 28, 2012
نورانی بستی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ فضل محمد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

لطیف آباد نمبر6 نرسری پارک کے قریب مسلح افراد نے موبائل فرنچائز شاپ کے سیلز مین فہد سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے، 2 موبائل فونز، لطیف آباد نمبر4 میں مسلح افراد نے محمد شمیم کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے نقد، لاکھوں کے طلائی زیوارت ایک لائسنس یافتہ رائفل اور 2 موبائل فونزچھین لئے۔

لطیف آباد نمبر 5 میں مسلح افراد محمد یامین سے 12 ہزار روپے، لطیف آباد نمبر 11 میں کاشف علی کے گھر سے50 ہزار روپے، 4 تولہ طلائی زیوارت اور دیگر سامان، سخی پیر تھانے کی حد لیاقت کالونی میں مسلح افراد نے سیلز مین کشور کمار سے 66 ہزار روپے اور ایک موبائل فون، بھٹائی نگر تھانے کی حد میں مسلح افراد نے سیلزمین وقاص سے5 ہزار روپے اور ایک موبائل فون، پنیاری تھانے کی سردار کالونی میں مسلح افراد اصغر علی سے 2 ہزار روپے جبکہ حالی روڈ پر مسلح افراد نوید احمد سے ایک ہزار روپے اور ایک موبائل فون، جی او آر کالونی تھانے کی حد شہباز چوک سے مسلح افراد علی رضا سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

2

جبکہ قاسم آباد سے طارق علی کی کار، لطیف آباد نمبر 6 سے وکٹر مسیح کی ہائی روف، ٹنڈو میر محمود سے مختار کی کار چوری کرلی گئی۔ پنیاری تھانے کی حدود نورانی بستی میں مسلح افراد نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ فضل محمد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے