میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کا بچوں پر منفی اثر

ماہرین نفسیات کے مطابق بچوں میں سانس کی بیماریوں کا تعلق ماں باپ کی لڑائی سے جوڑا گیا ہے۔


Net News December 29, 2012
میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کے زیادہ برے اثرات عورت کی صحت پر پڑتے ہیں۔ فوٹو : فائل

ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کیے جھگڑے میں بچوں پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔کمسن بچوں میں ماں باپ کی لڑائی کے آگے چل کر جسمانی اور ذہنی لحاظ سے منفی اثرات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

ماہرین نفسیات کے مطابق بچوں میں سانس کی بیماریوں کا تعلق ماں باپ کی لڑائی سے جوڑا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی ۔قبل ازیں تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کے زیادہ برے اثرات عورت کی صحت پر پڑتے ہیں۔امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں تعلقات ٹھیک نہ رہیں تو بیویوں میں دل کے امراض، فالج اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔مرد اس صورتحال کا اثر مقابلتاً کم لیتے ہیں۔

یہ تحقیق دو سو چھہتر ایسے جوڑوں پر کی گئی تھی جو اوسطاً بیس برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے۔ہر جوڑے کو ایک فارم پْر کرنے کے لیے کہا گیا جس میں شادی کے اچھے اور برے پہلوؤں سے متعلق سوالات درج تھے۔ان افراد کی بلحاظ افسردگی بھی درجہ بندی کی گئی۔

اس کے بعد ڈاکٹروں نے ان افراد کے طبی ٹیسٹ کیے تاکہ یہ معلوم کیا جائے کہ ان میں سے کتنے افراد میں کسی خطرناک بیماری کے اثرات ہیں۔جن شادی شدہ جوڑوں کے تعلقات کشیدہ تھے ان میں خواتین کے اندر افسردگی یا ایسی بیماریوں کے اثرات پاء گئے جوآگے چل کر خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔اگرچہ ان جوڑوں کے مردوں میں بھی افسردگی پائی گئی تاہم ان میں اس کے جسمانی اثرات ظاہر نہیں پائے گئے۔یونیورسٹی آف اوٹا کی محقق نینس ہنری کا کہنا ہے کہ ٹیم کو توقع تھی شادی میں تناؤ، مثلاً غصہ، ناراضی اور نوک جھونک کے جو برے اثرات مطالعے کے دوران سامنے آئیں گے۔

مقبول خبریں