ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی فاتح پاکستانی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

لاہور ایئرپورٹ پرقومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا


Sports Reporter December 29, 2012
ایشین ہاکی چیمپیئن شپ میں فتح قومی ہاکی ٹیم کی بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل دوسری بڑی کامیابی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،گرین شرٹس گزشتہ شب قطر سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور آئے تو وہاں موجود پی ایچ ایف کے عہدیداروں اور شائقین کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں کا پُرتپاک استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان زندہ باد، ہاکی ٹیم زندہ باد کے نعرے لگائے۔

وطن واپس آنے والوں میں عمران شاہ، عمران بٹ، سید کاشف شاہ، محمد عمران ( کپتان)، محمد رضوان سینئر، محمد توثیق، فرید احمد، راشد محمود، محمد وقاص(نائب کپتان)، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، علی شان، محمد عتیق، وسیم احمد، محمد کاشف علی، شکیل عباسی، محمد عرفان اور محمد سلمان حسین جبکہ آفیشلز میں اختر رسول چیف کوچ و منیجر، حنیف خان کوچ، اجمل خان لودھی کوچ، احمد عالم کوچ، فیض الرحمان فزیوتھراپسٹ، محمد ندیم خان لودھی ویڈیو اینالسٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست کے باوجود فائنل میں روایتی حریف کو 4-5 سے زیر کر کے ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ قومی ٹیم کی انٹرنیشنل سطح پر ہونے والے ایونٹ میں مسلسل دوسری بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل محمد عمران الیون نے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ہی زیر کر کے 8 سال بعد کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

مقبول خبریں