حکمراں عوام کونئے نمائندوں کے انتخاب کاموقع دیں علی اکبرگجر

پانچ سالہ دورگذارنے کے بعد بھی اختیارات کارونا رونے کے بجائے حکومت مستعفی ہوجائے


Staff Reporter December 29, 2012
سندھ کے عوام جان چکے ہیں کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ فریب کے سوا کچھ نہیں. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ناکام حکمران پانچ سالہ دور گذارنے کے بعد بھی اختیارات کارونا رونے کی بجائے حکومت سے الگ ہوجائیں اور عوام کو نئے نمائندوں کے انتخاب کا موقع دیں۔

جو جماعت پانچ سالوں میں اپنی لیڈر کے قاتلوں تک نہیں پہنچ سکی وہ ایک عام پاکستانی کو انصاف کیسے دے سکتی ہے ، اربوں روپے کے سرکاری وسائل کے بے رحمانہ استعمال کے باوجود لاڑکانہ کا فلاپ شو حکمرانوں کے لیے پیغام تھا کہ بہت ہوچکی عوام کی جان چھوڑیں اور گھروں کو واپس جائیں۔

17

اجلاس میں سلطان خان جوہری، عصمت انور محسود،اسرار مشوانی، ملک ریاض اعوان، حاجی چن زیب، عبد الحمید خان، عمر فاروق قریشی، انور گجر ،چوہدری فاروق جاوید، عبد الرزاق باجوہ، رانا محمد وارث اور احمد علی خان شامل تھے،سندھ کے ہاری ، مزدور ، بہنیں اور بیٹیاں جان چکی ہیںکہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ بھی نہیں،سندھ کے عوام کے دکھوں کا حل اگر کسی لیڈر کے پاس ہے تو صرف نواز شریف ہیں۔