گلگت میں پھرٹارگٹ کلنگ شروع 2 سگے بھائی نشانہ بن گئے

ایک بھائی ہلاک،دوسرا زخمی، صبح کے وقت سینما بازار میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی


INP December 29, 2012
شہرمیں پہلی واردات ہے جس میں مسیحی افراد نشانہ بنے، 3مشتبہ افراد زیرحراست. فوٹو:اے ایف پی/فائل

لاہور: گلگت شہر میں چند روز کے وقفے کے بعد پھر سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں جمعہ کو 2 سگے بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا' ایک بھائی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق صبح کے وقت سینما بازار کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشتاق مسیح ہلاک جبکہ اس کا بھائی لیاقت مسیح شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

1

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 3مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے افراد گلگت شہر میں صفائی کا کام کرتے تھے یہ پہلا موقع ہے کہ گلگت میں مسیحی افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔