وزیر اعظم کے حکم پریو ٹیوب عارضی طور پر کھول دی گئی

وزارت آئی ٹی ایک معاہدہ ’’ایم لیٹ ‘‘پربھی کام کررہی ہے جس کےبعد حکومت یوٹیوب پر سے قابل اعتراض مواد ختم کرواسکے گی۔


ویب ڈیسک December 29, 2012
وزیرداخلہ رحمان ملک نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹرپرکل اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت 24گھنٹے کے اندریوٹیوب کھول دے گی، فوٹو:وکی پیڈیا

وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کے حکم پر یوٹیوب کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

یوٹیوب وزارت آئی ٹی کی سمری موصول ہونے کے بعد کھولی گئی ہے، ذرائع کا کہناہے کہ یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے پاکستان کے ذمہ دارحلقوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ پی ٹی اے کے پاس یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کی اشاعت روکنے کے لئے فلٹریشن نظام موجود نہیں ہے جب تک یہ نظام یقینی نہ بنادیاجائے یوٹیوب کو نہ کھولا جائے۔

ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فیصلہ کیاہے کہ یوٹیوب کے حوالے سے قانونی معاہدہ(ایم لیٹ ) کرنے پر بھی کام تیز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اس معاہدے کے بعد ایم لیٹ معاہدہ ہونے کے بعدحکومت پاکستان یوٹیوب پر سے قابل اعتراض مواد ختم کرواسکے گی۔

واضح رہے کہ امریکا میں بنائے جانے والی گستاخانہ فلم کی ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد پاکستان سمیت اکثر مسلم ممالک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے باعث حکومت پاکستان نے یوٹیوب پر پابندی عائد کردی تھی۔

دوسری جانب کل سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے یوٹیوب کھولنے کے حوالے سے کہا تھا کہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر یوٹیوب کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں میں یو ٹیوب بحال کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں