جوئے روٹ بیٹے کے باپ بن گئے

جوئے روٹ کےبارے میں امکان ہے کہ وہ بدھ کو بھارت روانہ ہوں گے جب کہ جمعرات کودوسرا وارم اپ میچ شیڈول ہے۔


Sports Desk January 09, 2017
جوئے روٹ کےبارے میں امکان ہے کہ وہ بدھ کو بھارت روانہ ہوں گے جب کہ جمعرات کودوسرا وارم اپ میچ شیڈول ہے ۔ فوٹو فائل

انگلش کرکٹر جوئے روٹ بیٹے کے باپ بن گئے، ان کی پارٹنر نے گذشتہ روز بچے کو جنم دیا۔

جوئے روٹ اسی وجہ سے ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ نہیں ہوئے تھے، جوئے روٹ کے بارے میں امکان ہے کہ وہ بدھ کو بھارت روانہ ہوں گے جب کہ جمعرات کودوسرا وارم اپ میچ شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے جوئے روٹ کی روانگی کا پلان تو ظاہر نہیں کیا مگر یہ امید ضرور کی کہ وہ نہ صرف پہلا ون ڈے کھیلیں گے بلکہ دوسرے وارم اپ میچ کیلیے بھی دستیاب ہوں گے۔

مقبول خبریں