2012 تین میڈیکل کالجز کا سنگ بنیاد نہیں رکھا جاسکا 156طبی اسکیمیں جاری

رواں سال عباسی شہید اسپتال میں34ہزار 821 مریض داخل کیے گئے، 7لاکھ 98ہزار 825 مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ کیا گیا


Staff Reporter December 30, 2012
سول اسپتال کی انتظامیہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ دینے سے انکار کردیا،جناح اسپتال میں سگ گزیدگی کے شکار 7075 افراد داخل کیے گئے. فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے رواں مالی سال میں محکمے کا ترقیاتی بجٹ11 ارب روپے مختص کیا ہے۔

پہلی سہ ماہی میں2ارب 33 کروڑ روپے مختلف ترقیاتی اسکیموں پرخرچ کیے جا چکے ہیں، مجموعی طورپر کل رقم کا33 فیصد بجٹ خرچ کیا جا چکا ہے، اس وقت محکمے کے156 طبی منصوبے جاری ہیں جس میں5برنس سینٹر، تھیلیمیسیا ، کارڈک سینٹر کی اسکیمیں نامکمل پڑی ہیں جبکہ کراچی سمیت صوبے میں تین میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی نہیں رکھا جا سکا، 2012 میں عباسی شہید اسپتال میں مختلف امراض کے 34ہزار 821 مریض داخل کیے گئے ان میں 1934 مریض جانبر نہ ہوسکے، امسال 7لاکھ 98ہزار 825 مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ کیاگیا۔

عباسی شہید اسپتال میں 6ہزار 317 بچوںکی پیدائش ہوئی، 14ہزار 15مریضوںکے چھوٹے بڑے آپریشن ہوئے جبکہ 17لاکھ 11ہزار 621 مریضوں کے مختلف لیب ٹیسٹ ہوئے اور 12ہزار 661 مریضوںکے سی ٹی اسکین کیے گئے، 14ہزار مریضوںکے ڈایئلیسس اور 11ہزار 31 مریضوںکی لیتھو تھراپی کی گئی جبکہ عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کی 4سالہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2011 تک کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں ایک لاکھ 73ہزار 976 مریض داخل ہوئے جبکہ 39 لاکھ 13 ہزار 912 مریض او پی ڈی میں معائنہ کیاگیا، اس دوران اسپتال میں 20ہزار 496 بچوںکی پیدائش ہوئی۔

ان چار برسوںکے دوران 76 ہزار339 مریضوں کے چھوٹے بڑے آپریشن کیے گئے جبکہ 70لاکھ 81 ہزار 401 مریضوں کے لیب ٹیسٹ اور 12ہزار 570 مریضوں کے سی ٹی اسکین کیے گئے،جناح اسپتال میں رواں سال کے دوران 55 ہزار سے زائد مریض مختلف وارڈوں میں داخل کیا گیا ، ان میں سے 4 ہزار4 سو مریض دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے، رواں سال کے دوران شعبہ حادثات میں 2093مریض گولیوں سے زخمی ہوکر رپورٹ ہوئے، اسپتال کی مختلف او پی ڈی میںآنے والے مریضوں کی تعداد 5لاکھ13ہزار سے زائد بتائی گئی ہے،جناح اسپتال کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اسپتال کے فیڈرل گورنمنٹ آفیسرز وارڈ میں رواں سال کے دوران408 مریض داخل ہوئے 384صحت یاب ہوئے۔

05

اسپتال کے سرجیکل وارڈ 2 میں 1730مریض داخل ہوئے ،1680 صحت یاب اور 40 ہلاک ہوئے، سرجیکل 3میں 1693 داخل ہوئے 1636 صحت یاب اور66ہلاک ہوئے، ریڈیو تھراپی وارڈ4میں 2065داخل ہوئے، 1801 صحت یاب ہوئے 275 اموات ہوئی ہیں، میڈیکل وارڈ5 میں 7071مریض داخل ہوئے 6188صحت یاب ہوئے، 856مریض ہلاک ہوگئے،میڈیکل وارڈ6میں 2097 مریض داخل ہوئے 1634صحت یاب ہوئے451 مریض ہلاک ہوئے،میڈیکل 7میں2677 مریض داخل ہوئے 2061صحت یاب ہوئے627ہلاک ہوئے، امراض نسواں وارڈ9میں8188مریضائیں داخل ہوئیں،8210مریضہ صحت یاب ہوئیں، 23ہلاک ہوئیں، امراض نسواں وارڈ9میں داخل 6204 مریضہ صحت یاب ہوئیں، 3اموات ہوئی،امراض جلدوارڈ10میں 283مریض داخل ہوئے، 281مریض صحت یاب ہوئے2اموات ہوئیں۔

شعبہ امراض چشم وارڈ11میں 2718مریض داخل ہوئے،2264مریض صحت یاب ہوئے ،باقی ابتدائی امداد ملنے کے بعد چلے گئے، تھروسک وارڈمیں1412مریض داخل ہوئے، 1061صحت یاب ہوئے،344مریض ہلاک ہوئے، ہڈی وارڈ14میں 1254مریض رپورٹ ہوئے،1240صحت یاب ہوئے،9ہلاک ہوئے،ناک ،کان،گلہ کے وارڈ میں1399مریض داخل ہوئے ،1389مریض صحت یاب ہوئے ،6اموات ہوئیں، نیوروسرجری وارڈ16میں 982مریض داخل ہوئے ہیں 934مریض صحت یاب ہوئے،56اموات ہوئیں ، ہڈی وارڈ17میں 928مریض داخل ہوئے ،902مریض صحت یاب ہوئے14اموات ہوئیں ، یورولوجی وارڈ میں879مریض داخل ہوئے، 865مریض صحت یاب ہوئے،13اموات ہوئیں ، ذہنی امراض کے وارڈ میں 655مریض داخل ہوئے ،657مریض صحت یاب ہوئے۔

تھروسک سرجری میں 762مریض داخل ہوئے،711مریض صحت یاب ہوئے،46 ہلاک ، نیفرولوجی وارڈ میں37سو سے زائد مریض داخل ہوئے، 35سے زائد صحت یاب ہوئے،185ہلاک ہوئے ،میڈیکل آئی سی یو میں 16سو سے زائد مریض داخل ہوئے،11سو سے زائد صحت یاب ہوئے،4سے زائد اموات ہوئیں، پلاسٹک سرجری میں 284مریض داخل ہوئے،286صحت یاب ہوئے،1اموات ہوئی ،سرجیکل وارڈ میں 16سو سے زائد داخل ہوئے،15سو سے زائدصحت یاب ہوئے،71اموات ہوئیں ، نیورولوجی وارڈ میں 13سو85مریض داخل ہوئے13سو صحت یاب ہوئے 83اموات ہوئیں۔

سرجیکل آئی سی یو میں319مریض داخل ہوئے،172مریض صحت یاب ہوئے،146اموات ہوئیں، جناح اسپتال میں سگ گزیدگی سے متاثرہ 7075 افراد رپورٹ ہوئے، سول اسپتال کی انتظامیہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ دینے سے انکار کردیااور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار تیار نہیں کیے جاسکیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال کی مختلف اوپی ڈی میں تقریباً6لاکھ مریض رپورٹ ہوئے، اسپتال میں رواں سال ادویات کی مد میں650ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔