شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل میں تصاویر نے دھوم مچادی

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر شلوار قمیض اورپشاوری چپل پہنے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر شلوار قمیض اورپشاوری چپل پہنے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہننے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

شلوار قمیض کا لباس دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں انسان کی شخصیت جاذب نظر ہوتی ہے  اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی معروف شخصیات پر کشش بننے کے لیے شلوار قمیض پہنتی ہیں لیکن اب اس لباس کا جادو بالی ووڈ کے سرپر بھی چڑھ کر بول رہا ہے۔

شاہ رخ خان کی  فلم’’رئیس‘‘ کے سیٹ سے شلوار قمیض اورپشاوری چپل پہنے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں کنگ خان کی شخصیت مزید پرکشش نظر آرہی ہے اور ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان  فلم’’رئیس‘‘ میں پاکستانی اسٹار ماہرہ خان کے  ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔