کیون پیٹرسن انگلیوں پر ٹیپ لگانے والے پولارڈ سے الجھ پڑے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
 قوانین کےمطابق کوئی بھی بولر اپنی انگلیوں کو چوٹ سے بچانے کیلیے امپائر کی اجازت سے ٹیپ استعمال کرسکتاہے ۔ فوٹو اے اے پی

قوانین کےمطابق کوئی بھی بولر اپنی انگلیوں کو چوٹ سے بچانے کیلیے امپائر کی اجازت سے ٹیپ استعمال کرسکتاہے ۔ فوٹو اے اے پی

میلبورن: بگ بیش میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کیرون پولارڈ کی انگلیوں پر ٹیپ دیکھ کر میلبورن اسٹارز کے کیون پیٹرسن ان سے الجھ پڑے۔

اسٹرائیک پر موجود پیٹرسن نے بولنگ کے دوران پولارڈ سے انگلیوں پر لپٹی ٹیپ اتارنے کو کہا، اس دوران دونوں میں بحث شروع ہوگئی تاہم امپائرز نے پولارڈ کو ٹیپ کے ساتھ بولنگ کی اجازت دے دی۔ قوانین کے مطابق کوئی بھی بولر اپنی انگلیوں کو چوٹ سے بچانے کیلیے امپائر کی اجازت سے ٹیپ استعمال کرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔