جامعہ کراچیایوننگ پروگرام میں داخلوں کیلیے ٹیسٹ کاانعقاد

رجحان ٹیسٹ پرسکون ماحول میں ہوئے،خالد عراقی،ابو ذرواجدی ودیگر نے مانیٹرنگ کی


Staff Reporter December 31, 2012
رجحان ٹیسٹ کے لیے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرکی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کیلیے ایم بی اے، بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس، ایم سی ایس اور اپلائیڈ فزکس(آنرز) کے داخلہ ٹیسٹ اتوارکو فیکلٹی آف آرٹس میں منعقد ہوئے۔

رجحان ٹیسٹ میں ایم بی ا ے کی50 نشستوں کیلیے550 طلبہ وطالبات، بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس کی220 نشستوں کیلیے1408 طلبہ وطالبات، اپلائیڈفزکس کی50 نشستوں کیلیے590 طلبہ وطالبات اور ایم سی ایس کی 70 نشستوں کیلیے120طلبہ و طالبات نے شرکت کی، ایم بی اے، بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس کا رجحان ٹیسٹ صبح 10 بجے جبکہ ایم سی ایس اور اپلائیڈ فزکس(آنرز) کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 2 بجے منعقد ہوا۔

08

پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، پروفیسر ڈاکٹر ابوذرواجدی ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن ذکی، پروفیسر ڈاکٹر انصر رضوی اورڈاکٹر شبیب الحسن ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کرتے رہے، امتحانات نہایت پر سکون ماحول اور نظم وضبط کے ساتھ ہوئے، رجحان ٹیسٹ کے لیے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرکی خصوصی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ طلبا کے والدین کی سہولت کیلیے شامیانے لگائے گئے تھے جہاں کرسیوں اور پانی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔