عام انتخابات میں تاخیر تاخیر برداشت نہیں کی جائیگیامتیاز شیخ

تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے غیرجانبدار نگراں وزیراعظم مقرر کیاجائے.


Staff Reporter December 31, 2012
مظفرحسین شاہ کو گورنر سندھ بنانے کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر اور التوا کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا۔

تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے غیرجانبدار نگراں وزیراعظم مقرر کیاجائے اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے ، سندھ میں خسرے سے 150 سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے، چیف جسٹس اس معاملے کا ازخودنوٹس لیں،سید مظفرحسین شاہ کو گورنر سندھ بنانے کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں، ان خیالات کا اظہارانھوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین سیدعلی بخش شاہ عرف پپوشاہ، فقیر جادم منگریو، میر محمد کھوکھر، ڈاکٹر حسن رضا، زبیرمیمن، ڈاکٹر تاج، ندیم مرزا، وقارحسین جٹ،فقیرجان ڈہری، ڈاکٹر خیر محمد ناریجو، قاسم سراج سومرو اور خضرحیات منگریو سمیت دیگربھی موجود تھے، امتیاز احمد شیخ نے کہاکہ نگراں سیٹ اپ کے لیے صرف دو سیاسی جماعتوں سے مشاورت قبول نہیں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے، انھوں نے کہا کہ پیرپگارا اپنی دیگر اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے جلد نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا نام دیںگے۔

01

انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میںمسلم لیگ (فنکشنل) کا جلسہ بھی دنیا نے دیکھا اور 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر بھی لوگوں نے جلسہ دیکھا،7 2دسمبر کے جلسے کے لیے تمام سرکاری وسائل استعمال کیے گئے، پورے ملک سے شہید بینظیر بھٹو کے عقیدت مند آئے تھے، ہمارے جلسہ میں صرف سندھ کے لوگ تھے لیکن یہ حقیقت ثابت ہوگئی ہے کہ حیدرآباد کا جلسہ تاریخی تھا، مزاروں پر تو عقیدت مندوں کے اجتماعات ہوتے ہیں، اگر پیپلزپارٹی کو سیاسی جلسہ کرنا ہے تو حیدرآباد میں ویسا جلسہ کرکے دکھائے۔