فریال تالپور کی محمد یوسف بادیانی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

فریال تالپورنے محمد یوسف بادیانی کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر جمہوری قوتوں کی کامیابی قرار دیا۔


Staff Reporter December 31, 2012
فریال تالپورنے محمد یوسف بادیانی کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر جمہوری قوتوں کی کامیابی قرار دیا۔ فوٹو: فائل

بلوچستان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد سینیٹر محمد یوسف بادیانی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے مبارکباد دی ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر علی مدد جتک کی پارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج بھی پاکستا ن پیپلزپارٹی کو اپنی پارٹی سمجھتے ہیں، انھوں نے محمد یوسف بادیانی کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر جمہوری قوتوں کی کامیابی قرار دیا اور کہاکہ آئندہ بھی عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔