- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
حویلیاں طیارہ حادثہ؛ عملے کے اراکین کی قبر کشائی کا فیصلہ
اسلام آباد: حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عملے کے تمام ارکین کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کے ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے پمز اسپتال کی انتظامیہ کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پمز انتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے۔ میڈیکل بورڈ حویلیاں طیارے حادثے کے عملے میں شامل 5 ارکان کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کریں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے ارکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پائلٹ کی دومرتبہ ’’مے ڈے‘‘ کال
قبرکشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی اور شہید پائلٹ کیپٹن صالح جنجوعہ اور ان کے معاون احمد جنجوعہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کیا جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حویلیاں حادثے کے شکار طیارے کی لینڈنگ کی کوشش
واضح رہے کہ طیارہ چترال سے اسلام آباد آرہا تھا کہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے میں 5 ارکان سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ان مسافروں میں معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید بھی شامل تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔