ماہرہ خان ’’ظالماں‘‘ دیکھ کر شرما گئیں

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2017
فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان جو بالی ووڈ فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ کی ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں اپنے ریلیز ہونے والے گانے ’’ظالماں‘‘ کو دیکھ کر شرما گئیں۔

شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم رئیس 25 جنوری کوسینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس کے ریلیز ہونے والے گانوں نے دھوم مچارکھی ہے جس میں ’’لیلیٰ او لیلی، ظالماں اوراُڑی اُڑی جائے‘‘ شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ اورماہرہ کی اڑی اڑی جائے دل کی پتنگ

ماہرہ خان ظالماں اوراُڑی اُڑی جائے میں شاہ رخ خان کے ساتھ انتہائی دلکش اورخوبصورت نظر آرہی ہیں جس پر مداح بھی دل کھول کر ماہرہ کی تعریف کررہے ہیں اور ایسے ہی ایک مداح نے ٹوئٹر پر جب ان سے سوال کیا کہ ظالماں گانا دیکھ کر آپ نے کیسا محسوس کیا تو ماہرہ خان نے بڑے معصومانہ انداز میں جواب دیا کہ وہ شرما گئیں۔

دوسری جانب ماہرہ نے ٹوئٹر پر فلم کے ہدایت کارراہول ڈھولکیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہرقدم پر میری مدد کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کا ایک اور گانا ریلیز

فلم’’رئیس‘‘ کے گانوں نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے لیکن اب ماہرہ کے مداحوں کو انتظار ہے بڑی بے چینی سے 25 جنوری کا جب فلم ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔