کوہلی کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو قرار

اسپورٹس ڈیسک  پير 16 جنوری 2017
جس طرح رونالڈو فٹبال میں اپنے جوہر دکھاتے ہیں ویسے ہی کوہلی کرکٹ کے رونالڈو ہیں،ناصرحسین ۔ فوٹو فائل

جس طرح رونالڈو فٹبال میں اپنے جوہر دکھاتے ہیں ویسے ہی کوہلی کرکٹ کے رونالڈو ہیں،ناصرحسین ۔ فوٹو فائل

ممبئی: انگلینڈ کے سابق کپتان ناصرحسین نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔

کوہلی نے اتوار کو 122 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پہلے ون ڈے میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میچ کے بعد ناصرحسین نے کوہلی کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح رونالڈو فٹبال میں اپنے جوہر دکھاتے ہیں ویسے ہی کوہلی کرکٹ کے رونالڈو ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔