اتحاد ٹاؤن کا محاصرہبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد 15افراد زیر حراست

نیو کراچی صنعتی علاقے سے مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار، ملزم نے 2افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا


Staff Reporter December 31, 2012
نیو کراچی صنعتی علاقے سے مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار، ملزم نے 2افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا فوٹو: ایکسپریس

رینجرزاورانویسٹی گیشن زون ون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار اور16ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ انویسٹی گیشن زون ون کے ایس پی نعمان صدیقی کی ہدایت پر پولیس پارٹی نے نیو کراچی صنعتی علاقے سے ملزم ضیاء الدین کو گرفتار کر کے3 رپیٹر ، 2 دور مار اسنیپر رائفل برآمد کر لیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے2010 میں2 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے انکشافات متوقع ہیں۔رینجرز نے موچکو تھانے کی حدود اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹ آپریشن کے دوران15مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے69 ہتھیار برآمد کر لیے زیر حراست ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

10

ٹارگٹ آپریشن کے دوران رینجرزکی بھاری نفری نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا علاقے سے کسی کو باہر جانے یا آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری کارروائی کے دوران رینجرزکی بھاری نفری نے لیاری نیا آباد گلی نمبر 6 میں چھاپہ مارکر مشتبہ ملزم عامر موہاڑاںعرف کمانڈوکو حراست میں لے کر 2 کلاشنکوف،2 رپیٹر،3 ٹی ٹی پستول اور ایک دستی بم برآمد کرلیے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، زیرحراست ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے ۔