- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، سعد رفیق
اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا تاہم انہیں چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں کام کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میڈیا پر جنگ لڑ رہی ہے جب کہ ہم اس لیے پریس کانفرنس کرتے ہیں تاکہ حقائق عوام تک پہنچا سکیں، پی ٹی آئی نے جن وکلا کا انتخاب کیا وہ غیر سنجیدہ ہیں اور پی ٹی آئی خود اپنے مقدمے میں سنجیدہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہے اور انہیں خواب میں بھی نواز شریف نظرآتے ہیں تاہم ان کے پاس الزام اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جب کہ ان کوصرف دوسروں کے استعفے مانگنے آتے ہیں خود استعفیٰ نہیں دیتے۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کی سازش کرتے ہیں جب کہ ان کا وزیراعظم بننے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا لہذا انہیں چاہیے کہ خیبرپختونخوا میں کام کریں کیونکہ گھیراؤ اور دھرنوں سے ملک آگے نہیں جاتا جب کہ انہوں نے سی پیک پرگمراہی پھیلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جسے کوئی پارٹی منہ نہیں لگاتی وہ پی ٹی آئی کے پاس چلا جاتا ہے، ہم قیام پاکستان سے پہلے سے سیاست کرتے ہیں لیکن انہوں نے سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر فروغ دیا جب کہ ان کی جماعت میں ایسے بھی لوگ ہیں جو کو نسلر نہیں بن سکتے۔
سعد رفیق نے کہا کہ ججزتحریک میں عمران خان اسلام آباد میں چھپے تھے لیکن نواز شریف شیر کی طرح نکلے تھے جب کہ دوسرے دھرنے میں بنی گالہ میں کون چھپا تھا، باہر کارکن پکڑے جارہے تھے اور یہ گھر میں پش اپ لگارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ سے کیریئر شروع کیا اب سیاست اور جمہوریت کو ٹیمپر کررہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیتے جب کہ ہم نے سپریم کورٹ سے استثنیٰ نہیں مانگا کیونکہ سیاست دانوں کا فیصلہ عوامی عدالت میں ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔