کورنگی صنعتی ایریا اور گلشن اقبال میں2 افراد نے خود کشی کرلی

شیری نے گھر کے نیچے کھڑی کار میں جا کر اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی


Staff Reporter January 01, 2013
کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب واقع کمپنی کے سیکیورٹی پر مامور21 سالہ حسن خان نے اپنے ہی اسلحے سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی. فوٹو: فائل

کورنگی صنعتی ایریا اور شارع فیصل میں 2 افراد نے خود کو گولی مار ر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب واقع کمپنی کے سیکیورٹی پر مامور21 سالہ حسن خان نے اپنے ہی اسلحے سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ نشہ آورادویات کھانے کی عادت سے متوفی تنگ تھا اور شبہ ہے کہ اسی وجہ سے ان خو د کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

گلشن اقبال سنی پرائڈ میں رہائش پذیر 30 سالہ شہریار رضوی عرف شیری نے گھر کے نیچے کھڑی کار میں جا کر اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ، ایچ او تھانہ شارع فیصل طارق رحیم کے مطابق متوفی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے فون پر بات کرنے کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔

مقبول خبریں