چہلم امام حسین پر رینجرز اور پولیس ہائی الرٹ کر دی گئی

قوانین کی پاسداری و مذہبی رواداری کیلیے کردار ادا کریں ،علماسے اپیل


Staff Reporter January 01, 2013
جلوس کے گزرنے والے راستوں پر واقع تمام اونچی عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے اسنائپرز تعینات ہونگے. فوٹو: فائل

شہر میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر رینجزر اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کی سر براہی میں ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں امان و امان کی صورتحال اور چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں چہلم امام حسینؓ کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،اجلاس میں سندھ رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ، شہر کے حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی عارضی حفاظتی چوکیاں قائم اور رینجرز اور پولیس 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ جلوس کے گزرنے والے راستوں پر واقع تمام اونچی عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے اسنائپرز تعینات ہونگے،جلوس کے روٹ کو مکمل سیل کیا جائے گا،مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، اجلاس میں ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کا اسلحہ لے کر چلنے پر سختی سے پابندی کے احکامات دیے گئے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مرکزی جلوس کی نگرانی کرے گی ، علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں ۔

7

مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے شہر میں امن امان قائم کرنے اور عوام میں اخوت و بھائی چارے کا درس اجاگر کریں اور چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ، اجلاس میں ڈی جی رینجرز رضوان احمد ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ وسیم احمد ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود ، حساس اداروں کے سربراہ ، کراچی کے تینوں زونز ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی ٹریفک خرم گلزار ، سی آئی ڈی ، چیف سی پی ایل سی احمد چنائے ، شہری حکومت کے افسران اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی۔

مقبول خبریں