ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد کو سراہتے ہیں امتیاز شیخ

کرپشن سے پاک نظام اور انتخابی ریفارمزکیلیے تمام سیاسی جماعتوں کوشش کریں.


Staff Reporter January 01, 2013
انتخابات میں تاخیر یا التوا برداشت نہیں کرینگے،تحریک منہاج القران کے وفد سے گفتگو فوٹو : فائل

تحریک منہاج القران کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سکریٹری امتیاز احمد شیخ سے ان کی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی ۔

وفد کی قیادت تحریک منہاج القران پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رحیق احمد کر رہے تھے ، ملاقات کے بعد جنرل امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پاکستان سربراہ علامہ طاہر القادری کے خیالات اور ہمارے خیالات ملتے لیکن ہم انتخابات کے تاخیر یا کسی قسم کا التوا برداشت نہیں کریں گے ۔

2

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام پیر پگارا کو پہنچائیں گے، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے کرپشن سے پاک نظام اور انتخابی ریفارمزکے لیے کی جانے والی جدوجہد قابل تعریف ہے، اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکوششیں کرنا ہوں گی ، اس موقع ڈاکٹر رحیق احمد نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کو 14جنوری کو تحریک منہاج القران کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔