شفاف الیکشن کیلیے طاہر القادری کی تجاویزمثبت ہیں

عوامی مارچ میں شرکت کا حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کریگی،شاہی سید.


Staff Reporter January 01, 2013
دہشت گردی کے خلاف قومی سطح پر ایک متفقہ پالیسی بنانا ہوگی، ایس ایم ضمیر فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے صوبائی صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید سے مردان ہائوس ملاقات کی ،۔

وفد نے صوبہ خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر بشر احمد بلور کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے 14 جنوری کو ہونے والے مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی سطح پر ایک متفقہ پالیسی بنانا ہوگی۔

5

تحریک منہاج القران کا وفد جلد ہی عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کرکے انھیں14 جنوری کو ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دے گا، اس موقع پر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ عوامی تحریک ، تحریک منہاج القرآن کے وفد کو مردان ہائوس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی تجاویز کافی مثبت ہیں۔

دہشت گردی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کرنے پر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔