ایشون اورجڈیجا کیلیے آرام،بھارتی ٹی20 ٹیم میں مشرا اور پرویز شامل

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 جنوری 2017
پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں شیڈول ہے ۔ فوٹو فائل

پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں شیڈول ہے ۔ فوٹو فائل

نئی دہلی: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں ایشون اورجڈیجا کوآرام دے کرٹیم میں مشرا اور پرویزکو شامل کرلیا ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں اپنی مرکزی اسپن جوڑی روی چندر ایشون اور رویندرا جڈیجا کو آرام دے دیا۔ ان کی جگہ 15 رکنی اسکواڈ میں لیگ اسپنر امیت مشرا اور آف اسپنر پرویز رسول کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں شیڈول ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔