درانی کی فہرست میں میرا نام ہواتو سیاست چھوڑ دونگاہاشمی

ڈرون حملوں کیخلاف وزیرستان جائینگے،برماکامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے،گفتگو


ڈرون حملوں کیخلاف وزیرستان جائینگے،برماکامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے،گفتگو, فوٹو ایکسپریس

تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کے حوالے سے جنرل اسد درانی کی فہرست میں میرا نام ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، ایسے پیسے لینے والوں پر لعنت ہو، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو لوگ آئی ایس آئی کے پیسے پر سیاست کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے،

آئی ایس آئی کی جرات نہیں کہ وہ میرا نام لے سکے، اگر نام آیا تو استعفیٰ دے دوں گا، انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ستمبر میں ڈرون حملوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں ریلی نکالے گی، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف اور شہباز شریف ملک سے باہر تھے تو مسلم لیگ کے بہت سے لیڈروں نے بھی بیرون ملک پناہ لے لی، خواجہ آصف تین سال تک ابوظبی، احسن اقبال مدینہ منورہ، پرویز رشید لندن، اسحاق ڈار ابوظبی میں ملازمت کررہے تھے اور میں غریب کا بچہ اکیلا جنگ لڑرہا تھا،

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے، آصف علی زرداری تیسری قوت کو آواز دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو برما کے مسلمانوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنی چاہیے، جاوید ہاشمی نے کہا کہ مخدوم رشید میں ہماری اراضی پر مسلح لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے اگر خون خرابہ ہوا تو پنجاب حکومت ذمے دار ہوگی کیوں کہ شہباز شریف میری وجہ سے میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے