بزرگان دین نے امن و محبت کا درس دیا شرمیلا فاروقی

سیاستدانوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہے،بابا صلاح الدین کے عرس کا افتتاح


Nama Nigar January 02, 2013
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ملکی، عالمی، صوبائی سطح پر امن و محبت اور استقامت و سلامتی کیلیے روحانی بزرگوں کے دیے ہوئے درس کو عام کرنیکی اشد ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی مشیر اوقاف شرمیلا فاروقی نے کوٹری میں نامور روحانی بزرگ حضرت بابا صلاح الدین کے 51ویںسہ روزہ عرس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف عبد الرحمٰن چنہ، ایڈمنسٹریٹر خالد میمن، محمد احمد جعفری، الحاج گلشن الٰہی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ملکی، عالمی، صوبائی سطح پر امن و محبت اور استقامت و سلامتی کیلیے روحانی بزرگوں کے دیے ہوئے درس کو عام کرنیکی اشد ضرورت ہے۔ عرس کی تقریبات کا سلسلہ صدیوں پرانا ہے جس کے ذریعے بزرگان دین کی تعلیمات کو پھیلانے کا موقع ملتاہے۔

05

درگاہوں سے حاصل نذرانے کی رقم سے متعلق شکایات پر انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ آمرانہ دور اقتدار کے باعث عوام احساس محرومی کا شکار تھے اور سیاستدانوں کی جدو جہدکے نتیجے میں ہی آج ملک میں جمہوریت قائم ہے۔ قبل ازیں انہوں نے درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اور عرس کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مقبول خبریں