نئی نسل انگریزی سے واقف مگراردو میں کمزور ہے رخشندہ نوید

کلچر کے فروغ کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ نوجوان نسل اپنے مرکز سے بھٹک جائیگی.


Staff Reporter January 02, 2013
نئی نسل انگریزی سے واقف مگراردو میں کمزور ہے،رخشندہ نوید. فوٹو: وکی پیڈیا

لاہور سے آئی ہوئی شاعرہ رخشندہ نوید نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئی نسل انگریزی سے واقف ہے مگران کی اردوکمزور ہے۔

آج وہاں پنجابی اور انگلش کو مشترکہ طور پر بولنا فخر سمجھا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے دنیائے ادب کے زیر اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ شعری نشست میں احباب سے بات چیت کے دوران کیا، نشست کی صدارت کے فرائض ریحانہ روحی نے انجام دیے جبکہ نظامت اوج کمال نے کی۔

02

اس موقع پر معصومہ زہرا، حمیرا راحت، عمیر علی انجم، سیما غزل، حجاب عباسی، رخشندہ نوید ، شکیل جاذب، شبیر نازش ودیگر نے اپنا کلام سامعین کی نذر کیا، رخشندہ نوید نے مزید کہا کہ کراچی میں اردو زبان کی ترقی کے لیے بے شمار کام کیے جارہے ہیں، کلچر کے فروغ کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ نوجوان نسل اپنے مرکز سے بھٹک جائیگی،کالجزاور یونیورسٹیز کی سطح پر ادبی محافل اور مشاعروں کا انعقاد کرنے سے بچوں میں شعور پیدا ہوگا جس کی آج اشدضرورت ہے۔