دہشتگردعوام سے دور کرنیکی کوشش کررہے ہیںشاہی سید

الیکشن کمشنر کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجاویز کے انتظار کے اعلانات ناقابل فہم ہیں.


Staff Reporter January 02, 2013
بشیر بلور کیلیے فاتحہ خوانی،پی ایس ایف کو تعلیمی اداروں تک محدود رکھنے کیلیے کمیٹی قائم۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی لاتعداد شہدا کی قربانیوں کی بدولت عوامی عدالت میں بھر پور طریقے سے سرخروہوگی،ہمیں ایک غیر فطری دشمن کا سامنا ہے دہشت گردوں کیلیے نرم گوشہ رکھنے والے واضح موقف اختیار کریں۔

حلقہ بندیوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی ذاتی رائے افسوسناک ہے اور حلقہ بندیوں کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجاویز کے انتظار کے اعلانات ناقابل سمجھ ہیں،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہائوس میں صوبائی تھنک ٹینک کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا گیا اجلاس میں تمام ضلعی صدور کو عوامی رابطہ کرنے کرنے کی خصوصی ہدایات کردی گئی ہیں۔

04

اجلاس میں شہید امن بشیر احمد بلور کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر حال میں اپنے آپ کو تعلیمی اداروں تک محدود رکھے اور کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور بشیر جان اور دیگر رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔