شارع فیصل پر ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا ہلاک

پولیس نے حادثے کے ذمے دار دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔


Staff Reporter/staff Reporter January 02, 2013
ہلاک ہونیوالے باپ بیٹا ملیر کھو کھرا پار ڈاکخانہ کے قریب کے رہائشی تھے۔ فوٹو: فائل

شارع فیصل پر ٹریفک حادثے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔

الفلاح تھانے کی حدود شارع فیصل لال اسٹاپ کے قریب ریس لگاتے ہوئے کنٹریکٹ کی2 بسوں نے درمیان میں آنیوالے موٹر سائیکل سوار65 سالہ گلزار مسیح ولد سردار مسیح اور اس کے بیٹے32 سالہ سرفراز مسیح کو کچل کر ہلاک کر دیا ، ہلاک ہونے والے باپ بیٹے کی لاشیں جناح اسپتال پہنچائی گئیں ، پولیس نے حادثے کے ذمے دار دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ، ہلاک ہونیوالے باپ بیٹا ملیر کھو کھرا پار ڈاکخانہ کے قریب کے رہائشی تھے۔