پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے رانا ثنا ءاللہ

عوام نے ان کا ہرایجنڈا ناکام بنادیا تو یہ 2 نومبر کا ایجنڈا عدالت سے برآمد کرنا چاہتے ہیں، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک January 27, 2017
عدالت عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں، رانا ثنا اللہ: فوٹو: فائل

KARACHI/HYDERABAD: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، اس حوالے سے ویڈیو موجود ہے امید ہے اسپیکر اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔ پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے، عوام نے ان کا ہرایجنڈا ناکام بنادیا تو یہ 2 نومبر کا ایجنڈا عدالت سے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شکست خوردہ عناصر پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالت عظمیٰ پرپورا اعتماد ہے، عدالت عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمیں انڈرپریشرلانا چاہتے ہیں لیکن ان لوگوں کا منفی ایجنڈا سپریم کورٹ سے برآمد نہیں ہوگا اور شیخ رشید سے متعلق بات کی جائے تو وہ عجیب رد عمل دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور حکومتی ارکان ایک بار پھر آپس میں الجھ پڑے تھے اور اس دوران دونوں طرف سے نہ صرف ہاتھا پائی ہوئی بلکہ مکے بھی چل گئے تھے۔