لاہور:
امریکی سینیٹ نے''فسکل کلف'' نامی اقتصادی بحران سے بچنے کے لئے نیا معاشی بل اتفاق رائےسے منظور کرلیا۔
معاشی بحران سے بچنے کے لئے وائٹ ہاؤس اور حزب اختلاف کے درمیان معاشی بل باہمی رضامندی سے طے ہونے کے بعد اسے امریکی سینیٹ میں پیش کیا گیا جہاں اتفاق رائے سے اس بل کو منظور کرلیا گیا، معاہدے کو قانونی شکل دینے کے لئے بل کو ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائےگا۔
امریکا میں متوسط طبقےکے لئے ٹیکسوں میں رعایت اور اخراجات میں خود کار کٹوتی سے متعلق وائٹ ہاؤس اور حزب اختلاف میں معاہدہ گزشتہ روز طے پایا تھا۔