پاکستان ٹیم کی موجودہ حالت کی وجہ ٹیلنٹ کا فقدان ہےعبدالرزاق

سرفراز احمد کو اگر کپتانی دی جاتی ہے تو وہ عمدگی سے ذمہ داری انجام دے سکتے ہیں،عبدالرزاق


Sports Desk January 31, 2017
سرفراز احمد کو اگر کپتانی دی جاتی ہے تو وہ عمدگی سے ذمہ داری انجام دے سکتے ہیں،عبدالرزاق ۔ فوٹو فائل

پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان ٹیم کی موجودہ حالت کا ذمہ دار ٹیلنٹ کے فقدان کو قرار دیدیا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ اس وقت ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی نہیں ہیں، ان میں ماضی جیسے پلیئرز والی بات نہیں اور وہ ذہنی طور پرکمزور بھی ہیں، یہ اب حقیقی پاکستانی ٹیم نہیں رہی، اس کے باوجود اگر وہ مل کر بطور ایک ٹیم کھیلیں تو شاید رینکنگ کچھ بہتر ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلتے ہوئے دیکھنا میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوگا، وہ آسٹریلیا میں ناکامیوں کا ذمہ دار کپتان کو نہیں سمجھتے ہیں۔

عبدالرزاق نے کہا کہ کپتانی بھی اس وقت کام کرتی ہے جب آپ کے پاس باصلاحیت ٹیم اور اس میں بہترین آل راؤنڈرز موجود ہوں، آسٹریلیا کی تو کنڈیشنز بھی بہت مشکل تھیں۔ مصباح کے جانشین کے حوالے سے عبدالرزاق نے کہاکہ اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے، مگر یہ سرفراز احمد کیلیے اچھا موقع ہے، اگرانھیں کپتانی دی جاتی ہے تو وہ عمدگی سے ذمہ داری انجام دے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں