عوام کے تحفظ کیلیے ہراقدام کو قبول کرنا چاہیے شاہی سید

پولیس کے جوانوں پر مسلسل حملے لمحہ فکریہ ہیں، مقصد حوصلے پست کرنا ہے.


Staff Reporter January 04, 2013
پولیس کے جوانوں پر مسلسل حملے لمحہ فکریہ ہیں، مقصد حوصلے پست کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر مؤثر اقدامات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کو قبول کرنا چاہیے۔

جس محنت اور جاں فشانی سے ریاستی اداروں نے اقدامات کیے ہیں اس کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بنیادی فرائض میں شامل ہے،جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہاکہ دہشت گرد اتنے طاقت ور ہوچکے ہیں کہ وہ مستقل پولیس اہلکاروں کو شہید کر رہے ہیں،۔

05

پولیس کے جوانوں پر مسلسل حملے لمحہ فکریہ ہیں دہشت گردوں کا مقصد اہلکاروں کے حوصلے پست کرنا ہے، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں اوران کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کریں، مصلحت پسندی کی روش کو ترک کرکے بلا تفریق اور سخت ترین کارروائی انتہائی ناگزیر ہوچکی ہے۔